۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ اجتماع بانوان ارومیه در حمایت از حجاب و عفاف

حوزہ/ ہسپانوی زبان کی منڈو اسلام (mundoislam)سائٹ نے لکھا کہ اس وقت دنیا بھر میں 2.2 بلین عیسائی اور 1.97 بلین مسلمان رہتے ہیں۔ تاہم، مسلمانوں کی اعلی شرح پیدائش (عیسائی 2.6 کے مسلمان 2.9 ) کو دیکھتے ہوئے، اسلام کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ 2075 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہسپانوی زبان کی منڈو اسلام (mundoislam)سائٹ نے لکھا کہ اس وقت دنیا بھر میں 2.2 بلین عیسائی اور 1.97 بلین مسلمان رہتے ہیں۔ تاہم، مسلمانوں کی اعلی شرح پیدائش (عیسائی 2.6 کے مسلمان 2.9 ) کو دیکھتے ہوئے، اسلام کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ 2075 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ عام طور پر یورپ میں شرح پیدائش 1.49 ہے جو کہ عام شرح 2.1 سے بہت کم ہے۔

یورپ کی آبادی میں گزشتہ سال 1.1 ملین افراد کی کمی ہوئی جو کہ اہم تبدیلیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ یورپ میں مسلمانوں کی شرح پیدائش 2.54 ہے جو مسلمانوں کے حق میں آبادی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ پیشین گوئی ہے کہ 2085 تک کئی یورپی ممالک میں مسلمانوں کی اکثریت ہو گی۔ یہ تبدیلی عیسائیوں کی اکثریت والے براعظم میں ہو رہی ہے۔ شرح پیدائش، ہجرت اور مذہب کی تبدیلی میں اضافے سے مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جن ممالک میں مسلم اکثریت ہو سکتی ہے ان میں فرانس، برطانیہ، سویڈن یا بیلجیم جیسے اہم ممالک شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .